Hazrat Iman hussain r.a ny karbala k midan mai apni jan qurban kar k kya sabak umat ko diya?

امام حسین رضی اللہ عنہ نے کربلا کے میدان میں اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان دین اسلام کی خاطر اللہ کی راہ میں قربان کر کے پوری امت مسلمہ کو درس دیا کہ کبھی بھی ظالم شخص کی بیعت نہ کروں ایسے شخص کو اپنا حاکم مت بناؤ جو خود بھی دین اسلام پر عمل نہ کرتا ہو اور دوسروں کو بھی عمل کرنے سے روکتا ہوں ۔

امام حسین رضی اللہ عنہ نے یزید کے ہاتھوں پر بیعت نہ کر کے خود کو اور پوری امت مسلمہ کو ہلاک سے بچایا ہے

وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ ۛ
اور اپنے ہاتھوں اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو ۔
قرآن ٢:١٩٥

یزید گناہ اور ظلم سرِعام کرنا چاہتا تھا آپ رضی اللہ عنہ نے اس لیے اس کا ساتھ نہ دیا ۔

وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ

جو گناہ اور زیادتی کے کام ہیں ان میں کسی سے تعاون نہ کرو اللہ سے ڈرو، اس کی سز ا بہت سخت ہے
قرآن ٥:٢

سلام یا حسین ابن علی کرم اللہ تعالٰی وجہہ الکريم

~احمد ابرار

Comments are closed.

Blog at WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: