مسلمان کی تلوار “علم” اور “انصاف” اٹھائے ہوتی ہ۔

آج شہادت مولا علی رض ہے
ترک ڈرامے دیریلس ارطغرل میں غازی ارطغرل سے اسکے بیٹے گندوز نے سوال پوچھا
“ذوالفقار” کیا ہے بابا؟
بیٹا! ذوالفقار حضرت علی رضي الله عنه کی مشہور تلوار ہے
یہ کس قسم کی تلوار ہے،بابا؟
ارتغل نے اپنی محبت بھری نگاہہوں سے اپنے بیٹے گندوز کو متوجہ کرتے ہوئے کہا دیکھو، بیٹا!
حضرت علی رضي الله عنه بہادروں کے روحانی رہنما ہے اور ذوالفقار اس تلوار کا نام ہے جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ہمارے پیارے نبی مُحَمَّد ﷺ نے دی تھی-
پھر تو یہ تلوار بہت طاقت ور ہوگی، بابا؟
” ہاں ہے، در حقیقت یہ تمھاری نظروں سے گزری ہوئی آج تک تمام دنیا کی سب سے طاقت ور تلوار ہے
اس کی ایک نوک علم کی نمائندگی کرتی ہے اور دوسری نوک انصاف کی
اس طرح، مسلمان کی تلوار “علم” اور “انصاف” اٹھائے ہوتی ہے- اس لیے وہ جس جگہ کو فتح کرتا ہے وہاں “علم اور “انصاف” لاتا ہے اس لیے ہم جنگ سے پہلے دعا کرتے ہیں
” ہماری تلواریں ذوالفقار کی طرح ہو… ”
ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ جہاں ہم جائیں وہاں علم اور انصاف لانا عطا ہو ”

قبضے میں یہ تلوار بھی آجائے تو مومن
یا خالد جانباز ہے یا حیدر کرار
اقبال رح , بانگ درا

Comments are closed.

Blog at WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: