(Bang-e-Dra-119) (شفا خانہ حجاز) Shifa Khana’ay Hijaz

شفاخانہ حجاز

اک پیشوائے قوم نے اقبال سے کہا
کھلنے کو جدہ میں ہے شفاخانہ حجاز
ہوتا ہے تیری خاک کا ہر ذرہ بے قرار
سنتا ہے تو کسی سے جو افسانہ حجاز
دست جنوں کو اپنے بڑھا جیب کی طرف
مشہور تو جہاں میں ہے دیوانہ حجاز
دارالشفا حوالی لبطحا میں چاہیے
نبض مریض پنجہ عیسی میں چاہیے
میں نے کہا کہ موت کے پردے میں ہے حیات
پوشیدہ جس طرح ہو حقیقت مجاز میں
تلخابہ اجل میں جو عاشق کو مل گیا
پایا نہ خضر نے مے عمر دراز میں
اوروں کو دیں حضور! یہ پیغام زندگی
میں موت ڈھونڈتا ہوں زمین حجاز میں
آئے ہیں آپ لے کے شفا کا پیام کیا
رکھتے ہیں اہل درد مسیحا سے کام کیا!

از- علامہ محمد اقبال ؒ

شفاخانہ حجاز

اک پیشوائے قوم نے اقبال سے کہا
کھلنے کو جدہ میں ہے شفاخانہ حجاز
THE HOSPITAL OF HIJAZ
A leader of the nation once said to Iqbal: ‘A hospital is about to open in Jeddah for Hijaz.
ہوتا ہے تیری خاک کا ہر ذرہ بے قرار
سنتا ہے تو کسی سے جو افسانہ حجاز
Every speck of your dust becomes restless as you hear from somebody the tale of Hijaz.
دست جنوں کو اپنے بڑھا جیب کی طرف
مشہور تو جہاں میں ہے دیوانہ حجاز
Move your hand of Love towards your pocket; you are world famous as the lover of Hijaz.
دارالشفا حوالی لبطحا میں چاہیے
نبض مریض پنجہ عیسی میں چاہیے
The hospital in the suburbs of Battha* is needed in the hands of Issa the patient’s pulse is needed.’
(This is another name of Makkah Mu‘azzamah.) میں نے کہا کہ موت کے پردے میں ہے حیات پوشیدہ جس طرح ہو حقیقت مجاز میں I said ‘Life lies in the veil of death as the Truth lies veiled in metaphors. تلخابہ اجل میں جو عاشق کو مل گیا پایا نہ خضر نے مے عمر دراز میں What the Lover has obtained in the position of death; Khizar could not obtain in the wine of eternal life. اوروں کو دیں حضور! یہ پیغام زندگی میں موت ڈھونڈتا ہوں زمین حجاز میں Sir, convey this message of life to others; I am searching for death in the land of Hijaz. آئے ہیں آپ لے کے شفا کا پیام کیا رکھتے ہیں اہل درد مسیحا سے کام کیا! Why have you brought the message of cure? What concern do Lovers have with the Masiha.
(*Allusion to Issa A.S. and his miracle of bringing the dead to life.
(Translated by Dr M A K Khalil)

%d bloggers like this:
search previous next tag category expand menu location phone mail time cart zoom edit close