(Zarb-e-Kaleem-158) (بلشویک روس) Bolshevik Roos

بلشویک روس

روش قضائے الہی کی ہے عجیب و غریب
خبر نہیں کہ ضمیر جہاں میں ہے کیا بات

ہوئے ہیں کسر چلیپا کے واسطے مامور
وہی کہ حفظ چلیپا کو جانتے تھے نجات

چليپا: صلیب۔
کسر: توڑنا۔

یہ وحی دہریت روس پر ہوئی نازل
کہ توڑ ڈال کلیسائیوں کے لات و منات!

دہريت: خدا کا انکار۔


کہتے ہیں کہ کوئی شخص نہیں جانتا کہ یہ نظام کائنات کس طریق پر چل رہا ہے کیونکہ مشیت ایزدی کے طریقے فہم انسانی سے بالکل بالاتر ہیں. مثلا وہی روسی عیسائی جو کلیسا کی حفاظت کو اپنے لیے باعث نجات سمجھتے تھے، اب خود کلیسائی نظام کو تباہ کر رہے ہیں. 

اللہ نے، روس کے ان لا مذہبوں کے دل میں یہ بات ڈال دی ہے کہ عیسائیوں کے قائم کردہ کلیسائی نظام کو فنا کر دو.

Comments are closed.

Blog at WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: