(Armaghan-e-Hijaz-33) (دگرگوں جہاں ان کے زور عمل سے) Digargoon Jahan Un Ke Zor-e-Amal Se

دگرگوں جہاں ان کے زور عمل سے

دگرگوں جہاں ان کے زور عمل سے
بڑے معرکے زندہ قوموں نے مارے
دگرگوں: تبدیلی کی طرف گامزن۔
منجم کی تقویم فردا ہے باطل
گرے آسماں سے پرانے ستارے
منجم: ستاروں کا علم جاننے والا ۔
تقویم: ستاروں کے علم کی کتاب۔
ضمیر جہاں اس قدر آتشیں ہے
کہ دریا کی موجوں سے ٹوٹے ستارے
آتشیں: آگ سے بھرا۔
زمیں کو فراغت نہیں زلزلوں سے
نمایاں ہیں فطرت کے باریک اشارے

ہمالہ کے چشمے ابلتے ہیں کب تک
خضر سوچتا ہے ولر کے کنارے

Comments are closed.

Blog at WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: