(Armaghan-e-Hijaz-37) (حاجت نہیں اے خطہ گل شرح و بیان کی) Hajat Nahin Ae Khita’ay Gul Sharah-o-Bayan Ki

حاجت نہیں اے خطہ گل شرح و بیاں کی

حاجت نہیں اے خطہ گل شرح و بیاں کی
تصویر ہمارے دل پر خوں کی ہے للہ
خطہ گل: پھولوں کا علاقہ۔
تقدیر ہے اک نام مکافات عمل کا
دیتے ہیں یہ پیغام خدایان ہمالہ
مکافات عمل: عمل کا بدلہ۔
ہمالیہ کا آقا۔ خدایان ہمالہ:
سرما کی ہواوں میں ہے عریاں بدن اس کا
دیتا ہے ہنر جس کا امیروں کو دوشالہ
دوشالہ: اونی چادر ، کمبل۔
عریاں: ننگا۔
امید نہ رکھ دولت دنیا سے وفا کی
رم اس کی طبیعت میں ہے مانند غزالہ

%d bloggers like this:
search previous next tag category expand menu location phone mail time cart zoom edit close