(Bang-e-Dra-122) (ساقی) Saqi

ساقی

نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہے
مزا تو جب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی

جو بادہ کش تھے پرانے، وہ اٹھتے جاتے ہیں
کہیں سے آب بقائے دوام لے ساقی!
بقائے دوام: ہمیشہ کی زندگی۔
کٹی ہے رات تو ہنگامہ گستری میں تری
سحر قریب ہے، اللہ کا نام لے ساقی!
ہنگامہ گستري : ہنگامے پیدا کرنا۔

%d bloggers like this:
search previous next tag category expand menu location phone mail time cart zoom edit close