(Bal-e-Jibril-076) (کمال جوش جنوں میں رہا گرم طواف) Kamal-e-Josh-e-Junoon Main Raha Garam-e-Tawaf

کمال جوش جنوں میں رہا میں گرم طواف

کمال جوش جنوں میں رہا میں گرم طواف
خدا کا شکر، سلامت رہا حرم کا غلاف

یہ اتفاق مبارک ہو مومنوں کے لیے
کہ یک زباں ہیں فقیہان شہر میرے خلاف

تڑپ رہا ہے فلاطوں میان غیب و حضور
ازل سے اہل خرد کا مقام ہے اعراف

ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشا ہے نہ رازی نہ صاحب کشاف
گرہ کشا: گانٹھ کھولنے والا۔
صاحب کشاف: جار اللہ محمود زمخشری جس کی تفسیر کا نام کشاف ہے۔
سرور و سوز میں ناپائدار ہے، ورنہ
م ے فرنگ کا تہ جرعہ بھی نہیں ناصاف
تہ جرعہ: پیالے کی تہ۔

Comments are closed.

Blog at WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: