(Bal-e-Jibril-158) (سینما) Cinema

سنیما

وہی بت فروشی، وہی بت گری ہے
سنیما ہے یا صنعت آزری ہے

وہ صنعت نہ تھی، شیوئہ کافری تھا
یہ صنعت نہیں، شیوئہ ساحری ہے

وہ مذہب تھا اقوام عہد کہن کا
یہ تہذیب حاضر کی سوداگری ہے

وہ دنیا کی مٹی، یہ دوزخ کی مٹی
وہ بت خانہ خاکی، یہ خاکستری ہے

Comments are closed.

Blog at WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: