(Bal-e-Jibril-160) (سیاست) Siasat

سیاست

اس کھیل میں تعیین مراتب ہے ضروری
شاطر کی عنایت سے تو فرزیں، میں پیادہ
بیچارہ پیادہ تو ہے اک مہرئہ ناچیز
فرزیں سے بھی پوشیدہ ہے شاطر کا ارادہ
مراتب: مرتبہ کی جمع۔
تعيين: مقرر کرنا۔
فرزيں: وزیر؛ شطرنج کے کھیل میں وہ مہرہ جس کا درجہ بادشاہ کے بعد ہوتا ہے۔
پيادہ: شطرنج کا سب سے چھوٹا مہرہ۔

Comments are closed.

Blog at WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: