(Bang-e-Dra-191) (رات مچھر نے کہہ دیا مجھ سے) Raat Machar Ne Keh Diya Mujh Se

رات مچھر نے کہہ دیا مجھ سے

رات مچھر نے کہہ دیا مجھ سے
ماجرا اپنی ناتمامی کا

مجھ کو دیتے ہیں ایک بوند لہو
صلہ شب بھر کی تشنہ کامی کا

اور یہ بسوہ دار، بے زحمت
پی گیا سب لہو اسامی کا
اسامي: کاشتکار۔
بسوہ دار: مراد ہے زمیندار ۔

Comments are closed.

Blog at WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: