(Bang-e-Dra-195) (شام کی سرحد سے رخصت ہے وہ رند و لم یزل) Sham Ki Sarhad Se Rukhsat Hai Vo Rind-e-Lam Yazil

شام کی سرحد سے رخصت ہے وہ رند لم یزل

شام کی سرحد سے رخصت ہے وہ رند لم یزل
رکھ کے میخانے کے سارے قاعدے بالائے طاق
اشارہ ہے فرانس کی افواج ( جو ہمیشہ نشہ میں رہتی تھيں) کا شام کی سرحد سے واپسی کی طرف۔
یہ اگر سچ ہے تو ہے کس درجہ عبرت کا مقام
رنگ اک پل میں بدل جاتا ہے یہ نیلی رواق

حضرت کرزن کو اب فکر مداوا ہے ضرور
حکم برداری کے معدے میں ہے درد لایطاق
درد لايطاق: شدید درد۔
وفد ہندستاں سے کرتے ہیں سرآغا خاں طلب
کیا یہ چورن ہے پےء ہضم فلسطین و عراق؟

%d bloggers like this:
search previous next tag category expand menu location phone mail time cart zoom edit close