(Asrar-e-Khudi-10) (اس بیان میں کہ خودی کی تربیت کے تین مرحلے ہیں. پہلے مرحلے کو اطاعت اور دوسرے مرحلے کو ضبط نفس اور تیسرے مرحلے کو نیابت الہی کا نام دیا گیا ہے: مرحلہ اول: اطاعت) Dar Biyan AynKe Tarbiat-e-Khudi…: Marhala Awal: Ita’at

در بیان اینکہ تربیت خودی

اس مطلب کے بیان میں کہ خودی کی تربیت کے تین مرحلے ہیں؛

پہلا مرحلہ اطاعت ، دوسرا ضبط نفس اور تیسرے کو نیابت الہی کہا جاتا ہے۔

مرحلۂ اول اطاعت

“مرحلۂ اول اطاعت”

خدمت و محنت شعار اشتر است

صبر و استقلال کار اشتر است

(اونٹ کا کام خدمت اور محنت ہے؛ صبر اور مستقل مزاجی اس کی خوبیاں ہیں۔)

گام او در راہ کم غوغا ستی

کاروان را زورق صحرا ستی

(سفر کے دوران اس کے پاؤں آواز پیدا نہیں کرتے ؛ یوں وہ قافلوں کے لیے ریگستان کی کشتی ہے۔)

نقش پایش قسمت ہر بیشہ ئی

کم خور و کم خواب و محنت پیشہ ئی

(اس کے پاؤں کے نقوش ہر صحرا میں ملتے ہیں ؛ تھوڑا کھانا، تھوڑا سونا، اور محنت میں لگے رہنا اس کا کام ہے۔)

مست زیر بار محمل مے رود

پای کوبان سوی منزل می رود

(وہ محمل کے بوجھ کے نیچے مستانہ وار رقص کرتا ہوا منزل کی جانب رواں رہتا ہے۔)

سر خوش از کیفیت رفتار خویش

در سفر صابر تر از اسوار خویش

(وہ اپنی رفتار کے کیف ہی میں مست رہتا ہے ؛ اور سفر میں اپنے سوار سے زیادہ صابر ہوتا ہے۔)

تو ہم از بار فرائض سر متاب

بر خوری از”عندہ حسن المآب”

(تو بھی اپنے فرائض سے سرتابی نہ کر؛ تا کہ تو اللہ تعالے کے ہاں اچھے مقام سے بہرہ ور ہو۔)

در اطاعت کوش اے غفلت شعار

می شود از جبر پیدا اختیار

(اے غفلت کوش تو بھی اللہ تعالے کی فرمانبرداری میں کوشاں ہو؛ کیونکہ ضبط ہی سے اختیار پیدا ہوتا ہے۔)

ناکس از فرمان پذیری کس شود

آتش ار باشد ز طغیان خس شود

(بے قدر و قیمت انسان بھی اطاعت (شریعت) سے گراں قدر بن جاتا ہے؛ اس کے بر عکس آگ بھی سرکشی سے راکھ بن جاتی ہے۔)

ہر کہ تسخیر مہ و پروین کند

خویش را زنجیری آئین کند

(جس کسی نے چاند کو مسخر کیا؛ اس نے اپنے آپ کو کسی آئین کا پابند بنایا۔)

باد را زندان گل خوشبو کند

قید بو را نافہ ے آہو کند

(ہوا پھول کے قید خانے میں رہ کر خوشبو بن جاتی ہے؛ اور خوشبو قید ہو کر آہو کا ناف بن جاتی ہے۔)

می زند اختر سوی منزل قدم

پیش آئینی سر تسلیم خم

(ستارہ قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوے منزل کی جانب قدم بڑھاتا ہے۔)

سبزہ بر دین نمو روئیدہ است

پایمال از ترک آن گردیدہ است

(سبزہ اگنے کے قانون کی پابندی کرتے ہوئے اگتا ہے ؛ اور بت اس قانون کو چھوڑ دیتا ہے تو پامال ہو جاتا ہے۔)

لالہ پیھم سوختن قانون او

بر جہد اندر رگ او خون او

(گل لالہ کا قانون یہ ہے کہ وہ ہمیشہ جلتا رہتا ہے؛ اس کی رگوں کے اندر اس کا خون بھڑکاتا ہے۔)

قطرہ ہا دریاست از آئین وصل

ذرہ ہا صحراست از آئین وصل

(وصل کے قانون کی پابندی کرتے ہوئے قطرے دریا اور ذرے صحرا بن جاتے ہیں۔)

باطن ھر شی ز آئینی قوی

تو چرا غافل ازین سامان روی

(ہر شے کی حقیقی پختگی آئین سے ہے؛ تو کیونکہ اس سامان سے بے خبر جا رہا ہے۔)

باز اے آزاد دستور قدیم

زینت پا کن ھمان زنجیر سیم

(اے پرانے آئین (شریعت) سے آزادشخص ؛ اپنے آپ کو اسی نقرئی زنحیر کا پابند بنا۔)

شکوہ سنج سختی آئین مشو

از حدود مصطفی بیرون مرو

(قانون کی سختی کی شکايت نہ کر؛ جناب رسول پاک (صلعم) کی حدود سے باہر نہ جا۔)

مرحلہ دوم ضبط نفس

(دوسرا مرحلہ : ضبط نفس۔)

نفس تو مثل شتر خود پرور است

خود پرست و خود سوار و خود سر است

(تیرا نفس اونٹ کی طرح اپنی پرورش میں لگا رہتا ہے؛ ساتھ ہی وہ خود پرست ، خود سوار اور سرکش ہے۔)

مرد شو آور زمام او بکف

تا شوی گوہر اگر باشی خزف

(تو مرد بن اور اس کی باگ ڈور سنبھال ؛ تاکہ اگر تو کنکر بھی ہے تو گوہر بن جائے۔)

ہر کہ بر خود نیست فرمانش روان

می شود فرمان پذیر از دیگران

(جو اپنے اوپر حکم نہیں چلاتا؛ اسے دوسروں کی حکم برداری کرنا پڑتی ہے۔)

طرح تعمیر تو از گل ریختند

با محبت خوف را آمیختند

(تیری تعمیر مٹی سے کی گئی ہے؛ اور تیرے اندر محبت اور خوف کی آزمائش رکھی گئی ہے۔)

خوف دنیا، خوف عقبی، خوف جان

خوف آلام زمین و آسمان

(دنیا کا خوف ، آخرت کا خوف ، زمین و آسمان کے مصائب کا خوف۔)

حب مال و دولت و حب وطن

حب خویش و اقربا و حب زن

(دوسری طرف مال و دولت کی محبت ، وطن کی محبت ، خویش و اقربا کی محبت، عورت کی محبت۔)

امتزاج ماء و طین تن پرور است

کشتہ ی فحشا ھلاک منکر است

(پانی اور مٹی کے امتزاج سے بدن کی پرورش ہے؛ اور پھر یہ بدن بے حیائی اور ناپسندیدہ کاموں کا شکار ہو۔)

تا عصائے لا الہ داری بدست

ہر طلسم خوف را خواہی شکست

(جب تک اپنے ہاتھ میں لا الہ کا عصا رکھے گا تو ہر قسم کے خوف کے جادو کو توڑ دے گا۔)

ہر کہ حق باشد چو جان اندر تنش

خم نگردد پیش باطل گردنش

(جس کے اندر حق تعالے جاں کی طرح بسا ہوا ہے؛ اس کی گردن باطل کے آگے نہیں جھکتی۔)

خوف را در سنیۂ او راہ نیست

خاطرش مرعوب غیر اللہ نیست

(ایسے شخص کے سینے میں خوف کی گنجائش نہیں ؛ اس کا دل کبھی غیر اللہ سے مرعوب نہیں ہوتا۔)

ہر کہ در اقلیم لا آباد شد

فارغ از بند زن و اولاد شد

(جو کوئی توحید کی ولایت میں آباد ہوتا ہے وہ زن و اولاد کے بندھن سے آزاد ہو جاتا ہے۔)

می کند از ماسوی قطع نظر

می نہد ساطور بر حلق پسر

(ایسا شخص غیر اللہ سے لا تعلق ہو جاتا ہے؛ پھر وہ بیٹے کی گردن پر بھی چھری رکھ دیتا ہے۔)

با یکی مثل ہجوم لشکر است

جان بچشم او ز باد ارزان تر است

(ایک اللہ تعالے کے ساتھ ہونا یوں ہے جیسے کثیر لشکر ساتھ ہو؛ اس کی نظر میں جاں ہوا سے بھی ارزں ہوتی ہے۔)

لا الہ باشد صدف گوہر نماز

قلب مسلم را حج اصغر نماز

(کلمہ طیبہ صدف ہے اور نماز اس کا گوہر ؛ مومن کے قلب کے لیے نماز حج اصغر کی مانند ہے۔)

در کف مسلم مثال خنجر است

قاتل فحشا و بغی و منکر است

(نماز مسلمان کے ہاتھ میں خنجر کی مانند ہے؛ یہ بے حیائی ، سرکشی اور ناپسندیدہ کاموں کو ختم کر دیتی ہے۔)

روزہ بر جوع و عطش شبخون زند

خیبر تن پرورے را بشکند

(روزہ بھوک اور پیاس پر شبخون مارتا ہے، اور تن پروری کے قلعہ کو توڑ دیتا ہے۔)

مومنان را فطرت افروز است حج

ہجرت آموز و وطن سوزست حج

(حج اہل ایمان کے قلب کو (تجلیات ذات سے) منوّر کر دیتا ہے؛ حج ہجرت کا سبق دیتا ہے اور وطن کی محبت جلا دیتا ہے۔)

طاعتے سرمایہ جمعیتے

ربط اوراق کتاب ملتے

(فرمانبرداری حمیّت کا سرمایہ ہے؛ اس سے ملت کی کتاب کے اوراق مربوط ہوتے ہیں۔)

حب دولت را فنا سازد زکوة

ہم مساوات آشنا سازد زکوة

(زکواۃ دولت کی محبت ختم کرتی ہے؛ نیز مساوات سے آشنا کرتی ہے۔)

دل ز”حتی تنفقوا” محکم کند

زر فزاید الفت زر کم کند

(قرآن پاک کا ارشار ہے کہ ) تم اس وقت تک نیکی حاصل نہیں کر سکتے جب تک تم زکواۃ نہ دو؛ زکواۃ اس حکم پر عمل کے ذریعے دل کی تقویت کا باعث بنتی ہے۔ (زکواۃ سے رزق بڑھتا ہے اور مال کی محبت کم ہوتی ہے – حدیث شریف۔)

این ہمہ اسباب استحکام تست

پختہ ی محکم اگر اسلام تست

(یہ سب تمہاری شخصیت کو مستحکم کرنے کے ذرائع ہیں ؛ اگر تیرا اسلام محکم ہے تو تیری شخصیت بھی پختہ ہے۔)

اھل قوت شو ز ورد یًا قوی”

تا سوار اشتر خاکی شوے

(یا قوی کے ورد سے صاحب قوّت بن؛ تاکہ اپنے خاکی بدن کے اونٹ پر سواری کر سکے۔)

مرحلہ سوم نیابت الھی

(مرحلہ سوم: نیابت الھی)

گر شتر بانی جہانبانی کنی

زیب سر تاج سلیمانی کنی

(اگر تو شتربان ہے اپنے نفس پر قابو رکھتا ہے تو جہان پر بھی حکومت کرے گا، پادشاہت کا تاج تیرے سر کی زینت بنے گا۔)

تا جہان باشد جہان آرا شوی

تاجدار ملک”لایبلی” شوی

(جب تک یہ دنیا باقی ہے تو بھی اس کی زینت رہے گا ؛ تو ایسی سلطنت کا تاجدار بنے گا جو کبھی ختم نہ ہونے والی ہے۔)

نایب حق در جہان بودن خوش است

بر عناصر حکمران بودن خوش است

(دنیا میں اللہ تعالے کا نائب ہونا اور عناصر فطرت پر حکمرانی کرنا کیا خوب ہے۔)

نایب حق ہمچو جان عالم است

ہستی او ظل اسم اعظم است

(نائب حق اس کائنات کی جان کی مانند ہے، اس کا وجود دنیا میں اللہ تعالے کا سایہ ہے (اس کے اندر اللہ تعالے کی صفات منعکس ہوتی ہیں)۔

از رموز جزو و کل آگہ بود

در جہان قائم بامراللہ بود

(وہ جزو و کل کے جملہ رموز سے آگہی رکھتا ہے؛ وہ دنیا میں اللہ تعالے کے حکم سے قائم ہے۔)

خیمہ چون در وسعت عالم زند

این بساط کہنہ را برھم زند

(جب وسعت کائنات میں اپنا خیمہ گاڑتا ہے؛ تو اس بساط کہنہ کو درہم برہم کر دیتا ہے۔)

فطرتش معمور و می خواہد نمود

عالمی دیگر بیارد در وجود

(اس کی فطرت (نئے افکار سے) معمور ہوتی ہے اور اپنا اظہار چاہتی ہے؛ چنانچہ وہ نیا جہان وجود میں لے آتا ہے۔)

صد جہان مثل جہان جزو وکل

روید از کشت خیال او چو گل

(اس کے افکار کی کھیتی سے اس جہان جزو و کل کی طرح کے سینکڑوں جہان پھولوں کی مانند پھوٹتے ہیں۔)

پختہ سازد فطرت ہر خام را

از حرم بیرون کند اصنام را

(وہ ہر کام کی خاصیت کو پختہ تر کر دیتا ہے (ہر قلب کے) حرم سے بت باہر نکال پھینکتا ہے۔)

نغمہ زا تار دل از مضراب او

بہر حق بیداری او خواب او

(اس کی مضراب سے دلوں کی تاروں سے نغمے پھوٹتے ہیں؛ اس کا سونا جاگنا سب اللہ تعالے کے لیے ہے۔)

شیب را آموزد آہنگ شباب

می دہد ہر چیز را رنگ شباب

(وہ بڑھاپے کو جوانی کا انداز سکھاتا ہے؛ ہر چیز کو جوانی کے رنگ میں رنگ دیتا ہے۔)

نوع انسان را بشیر و ہم نذیر

ہم سپاہی ہم سپہگر ہم امیر

(وہ نوع انسان کے لیے بشیر بھی ہے اور نذیر بھی (اچھے اعمال اور اچھی جزا کی خوشخبری دیتا ہے اور برے اعمال کی سزا سے ڈراتا ہے)؛ وہ سپاہی بھی ہے، فوج کو ترتیب دینے والا بھی ہے اور سپہ سالار بھی۔)

مدعای”علم الاسما” ستی

سر”سبحان الذی اسرا” ستی

(وہ قرآن پاک کی اس آیہء پاک کا مدعا ہے کہ اللہ تعالے نے آدم کو تمام اشیاء کے نام سکھا دیے ؛ وہ اسرار کے بھید کا راز دان ہے ( دینوی اور روحانی علوم سے آشنا ہوتا ہے)۔

از عصا دست سفیدش محکم است

قدرت کامل بعلمش توأم است

(اس کا سفید ہاتھ عصا سے مضبوط ہے (حضرت موسی کے یدبیضا اور عصا کی طرف اشارہ ہے) اسے پورا علم اور پورا اختیار حاصل ہوتا ہے۔)

چون عنا گیرد بدست آن شہسوار

تیز تر گردد سمند روزگار

(جب وہ شاہسوار اپنے ہاتھ میں باگ تھامتا ہے تو زمانے کے گھوڑے کی رفتار اور تیز ہو جاتی ہے۔)

خشک سازد ہیبت او نیل را

می برد از مصر اسرائیل را

(اس کی ہیبت سے دریا خشک ہو جاتا ہے؛ اور وہ بنی اسرائیل کو مصر سے نکال لے جاتا ہے (غلاموں کو آزادی کی دولت سے ہمکنار کرتا ہے۔)

از قم او خیزد اندر گور تن

مردہ جانہا چون صنوبر در چمن

(اس کے قم کہنے سے مردہ جانیں قبر کے اندر سے اس طرح اٹھ کھڑی ہوتی ہیں جس طرح باغ کے اندر سے صنوبر۔)

ذات او توجیہ ذات عالم است

از جلال او نجات عالم است

(اس کی شخصیت جہان کی شخصیت کی توجیہ ہے (صوفیہ انسان کو عالم اصغر کہتے ہیں) ؛ اس کے جلال و عظمت پر جہان کی عظمت موقوف ہے۔)

ذرہ خورشید آشنا از سایہ اش

قیمت ہستی گران از مایہ اش

(اس کے زیر سایہ رہ کر ذرّہ خورشید کی عظمت پا لیتا ہے؛ اس کی قوّت سے زندگی کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔)

زندگی بخشد ز اعجاز عمل

می کند تجدید انداز عمل

(وہ اپنے زور عمل کے اعجاز سے دنیا کو نئی زندگی عطا کرتا ہے؛ وہ عمل کے نئے طور طریقے ایجاد کرتا ہے۔)

جلوہ ہا خیزد ز نقش پای او

صد کلیم آوارہ ی سینای او

(اس کے نقوش پا سے کئی جلوے اٹھتے ہیں ؛ سینکڑوں کلیم اس کے طور کے مشتاق ہوتے ہیں۔)

زندگے را می کند تفسیر نو

می دہد این خواب را تعبیر نو

(وہ زندگی کی نئی تفسیر کرتا ہے ؛ وہ اس خواب کو نئی تعبیر عطا کرتا ہے۔)

ہستئی مکنون او راز حیات

نغمہ ی نشیندہ ی ساز حیات

(اس کی پوشیدہ ہستی راز حیات ہے (اس کے ذریعے راز حیات وا ہوتا ہے) ؛ وہ ساز حیات کا ان سنا نغمہ ہے۔)

طبع مضمون بند فطرت خون شود

تا دو بیت ذات او موزون شود

(فطرت کی مضمون نگار طبیعت بڑی جاں گسل محنت کرتی ہے تب کہیں جا کر نائب حق کی شخصیت کے دو بیت موزوں ہوتے ہیں۔)

مشت خاک ما سر گردون رسید

زین غبار آن شہسوار آید پدید

(ہماری مشت خاک پریشانی کے عالم میں آسمان تک جا پہنچی ہے، امید ہے کہ اب اس غبار سے وہ شاہسوار ظاہر ہو گا۔)

خفتہ در خاکستر امروز ما

شعلہ ی فردای عالم سوز ما

(ہمارے آج کی راکھ میں ایسا شعلہ سویا پڑا ہے جو مستقبل قریب میں ہماری دنیا میں تپش و حرارت پیدا کر دے گا۔)

غنچہ ی ما گلستان در دامن است

چشم ما از صبح فردا روشن است

(ہمارے غنچے کے دامن میں گلستان چھپا ہے؛ ہماری آنکھ آنے والی صبح (کے نور) سے روشن ہے۔)

اے سوار اشہب دوران بیا

اے فروغ دیدہ ی امکان بیا

(اے نائب حق) اے زمانے کے گھوڑے کے سوار ؛ تو امکان کی آنکھ کا نور ہے (تجھ سے عمل کے نئے نئے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔)

رونق ہنگامہ ی ایجاد شو

در سواد دیدہ ھا آباد شو

(اس ہنگامہء موجودات کی رونق بن؛ تو اس دنیا کی آنکھ کا نور ہے، ہماری آنکھوں میں بس جا۔)

شورش اقوام را خاموش کن

نغمہ ی خود را بہشت گوش کن

(اقوام دنیا نے جو شورش بپا کر رکھی ہے اسے آ کر خاموش کر دے؛ ایسا نغمہ سنا جو کانوں کے لیے لطف و راحت بنے۔)

خیز و قانون اخوت ساز دہ

جام صہبای محبت باز دہ

(اٹھ اور دوبارہ ایسا قانون لا جو آخوت ساز ہو؛ ایسا جام جس کے اندر محبت کی شراب ہو۔)

باز در عالم بیار ایام صلح

جنگجویان را بدہ پیغام صلح

(دنیا میں ایک بار پھر امن و امان قائم کر اور جنگجوؤں کو پھر صلح کا پیغام دے۔)

نوع انسان مزرع و تو حاصلی

کاروان زندگے را منزلی

(نوع انسان کھیتی ہے اور تو اس کا حاصل؛ تو ہی کاروان زندگی کی منزل مقصود ہے۔)

ریخت از جور خزان برگ شجر

چون بھاران بر ریاض ما گذر

(ہمارے شجر ملت کے پتّے خزاں کے جور و ظلم سے گر چکے ہیں؛ ہمارے باغ پر موسم بہار کی مانند آ۔)

سجدہ ہای طفلک و برنا و پیر

از جبین شرمسار ما بگیر

(ہمارے بچے ، جوان اور بوڑھے جو غیر اللہ کے سامنے سر بسجود ہیں؛ ان کی شرمسار پیشانیوں کو اس سے نجات دلا۔)

از وجود تو سرافرازیم ما

پس بسوز این جہان سازیم ما

(ہم اس جہاں کے سوز میں اس طرح جل رہے ہیں؛ تاکہ تیرے آنے سے ہم عزت و عظمت سے سرفراز ہو جائیں۔)

Comments are closed.

Blog at WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: